4 اپریل، 2022، 11:27 AM

سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث کابینہ کے 26 ارکان مستعفی

سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث کابینہ کے 26 ارکان مستعفی

سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی کابینہ نے ملک میں جاری معاشی بحران اورحکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دے دیا۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسا اوران کے بڑے بھائی وزیراعظم مہندا راجا پکسا بدستوراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کولمبو میں اپوزیشن کے ارکان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اورصدرسے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

غیرملکی سفارتکارو ں نے سری لنکا میں نافذایمرجنسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔ ایمرجنسی کے تحت فوج  کوکسی بھی شخص کوگرفتارکرنے اورقید کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پرپابندی کے باوجود سری لنکا کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1910380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha